ادبی میلہ برداشت اور اختلافی گفتگو کے فروغ کا ذریعہ ہے۔ سعید غنی
کراچی لٹریچر فیسٹیول محبت بڑھا رہا ہیں۔ سعید غنی
ادبی میلہ برداشت اور اختلافی گفتگو کے فروغ کا ذریعہ ہے۔ سعید غنی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی لٹریچر فیسٹیول محبت بڑھا رہا ہیں، ادبی میلہ برداشت اور اختلافی گفتگو کے فروغ کا ذریعہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 16 ویں کراچی لٹریچر فیسٹیول کی تقریب سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے مختلف ممالک کے سفارتکاروں کے علاوہ ادیبوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں نے خطاب کیا۔ بحثیت مہمان خصوصی اپنے خطاب میں وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ کراچی لٹریچر فیسٹیول محبت بڑھا رہا ہیں، اس فیسٹیول کو سندھ حکومت کی مکمل حمایت حاصل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ علم و ادب کی خوبصورت محفل یہاں ساحل کنارے سجی ہیں، سچل سرمست، شاہ عبداللہ لطیف بھٹائی جیسے بڑے نام سندھ دھرتی کی خوبصورتی ہیں، سعید غنی نے کہا کہ اس فیسٹیول کے ذریعے ہم لوکل ٹیلنٹ کو فروغ دیتے ہیں اور میرے لئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ معروف مصنفین شعرا اور اہل دانش کی تقریب میں شریک ہوں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی ماحول کیلئے ایسی سرگرمیاں ضروری ہیں، کیونکہ ادبی میلہ برداشت اور اختلافی گفتگو کے فروغ کا ذریعہ ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ قرآن میں اللہ نے پہلا لفظ اقرا اتارا جس کا مطلب ہی پڑھنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ برصغیر وہ سرزمین ہے جہاں علامہ اقبال قائداعظم فیض احمد فیض جیسی ہستیاں پیدا ہوئیں۔ سعید غنی نے کہا کہ سندھ حکومت مقامی ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کیلئے سرگرم ہے۔ سندھ حکومت کا کلچر ڈیپارٹمنٹ ادبی سرگرمیوں کے فروغ میں سرگرم عمل ہے۔ کلچر ڈیپارٹمنٹ صوبے میں لائبریریاں بنا رہا ہے۔ سعید غنی نے مزید کہا کہ ادبی میلہ بین الاقوامی مباحثے اور ایک دوسرے کا موقف سمجھنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔