Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

تعلیمی اداروں میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیاں بھی بہت ضروری ہیں۔سعید غنی

جسمانی سرگرمیوں سے ہم بچوں کو تعلیم اور صحت دونوں سرگرمیوں میں انہیں مضبوط بنا سکتے ہیں۔ سعید غنی

0

تعلیمی اداروں میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیاں بھی بہت ضروری ہیں۔سعید غنی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بالخصوص کھیلوں کی سرگرمیاں بھی بہت ضروری ہیں۔ سندھ حکومت کا محکمہ تعلیم، ٹائون کے ماتحت اسکولز اور اسپورٹس ڈپارٹمنٹ مختلف تعلیمی اداروں میں اس طرح کی سرگرمیاں کرتے رہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز عائشہ باوانی اکیڈمی میں سالانہ اسپورٹس ڈے میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن امداد شاہ، ڈائریکٹر اکیڈمک معتصم، پرنسپل اسکول شاہدہ الیاس، میڈم فوزیہ و دیگر نے صوبائی وزیر کا استقبال کیا اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کراچی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ذوالفقار قائمخانی و دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ سعید غنی نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بالخصوص کھیلوں کی سرگرمیاں بھی بہت ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج مجھے عائشہ اکیڈمی آکر انتہائی خوشی ہوئی ہے کیونکہ میں نے ابتدائی تعلیم اسی درسگاہ سے حاصل کی ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ جس طرح طلبہ و طالبات نے آج اپنے اسپورٹس کے تحت سرگرمیاں کی ہیں وہ قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جسمانی سرگرمیوں سے ہم بچوں کو تعلیم اور صحت دونوں سرگرمیوں میں انہیں مضبوط بنا سکتے ہیں۔

سعید غنی نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کا محکمہ تعلیم، ٹائون کے ماتحت اسکولز اور اسپورٹس ڈپارٹمنٹ مختلف تعلیمی اداروں میں اس طرح کی سرگرمیاں کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں عائشہ باوانی اکیڈمی کی انتظامیہ بالخصوص اسکولز کے ایڈمنسٹریشن اور اساتذہ کو اس شاندار اسپورٹس گالا کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

بعد ازاں صوبائی وزیر کو اسکول انتظامیہ کی جانب سے شیلڈ، سندھ کی روایتی اجرک اور سندھی ٹوپی کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔ جبکہ صوبائی وزیر نے کھیلوں کے مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں میڈلز اور شیلڈز دئیے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کو طلبہ و طالبات نے علیحدہ علیحدہ کیمپس میں گارڈ آف آرنر بھی پیش کیا جبکہ مختلف پی ٹی کے مظاہرے بھی کئے۔

Comments
Loading...