Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

بھنگوریہ گوٹھ بلاک 2 نزد قادریہ مسجد میں کومبنگ آپریشن کا آغاز

اس آپریشن کی سربراہی ایس ڈی پی او عزیز آباد کر رہے ہیں، جبکہ ایس ایچ او عزیز آباد بھی ٹیم کے ہمراہ موجود ہیں۔

0

بھنگوریہ گوٹھ بلاک 2 نزد قادریہ مسجد میں کومبنگ آپریشن کا آغاز

کراچی : ایس ایس پی سینٹرل جناب ذیشان شفیق صدیقی صاحب کی ہدایات پر تھانہ عزیز آباد کی حدود بھنگوریہ گوٹھ بلاک 2 نزد قادریہ مسجد میں کومبنگ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس آپریشن کی سربراہی ایس ڈی پی او عزیز آباد کر رہے ہیں، جبکہ ایس ایچ او عزیز آباد بھی ٹیم کے ہمراہ موجود ہیں۔ مزید برآں، تھانہ شریف آباد اور تھانہ جوہر آباد کی ایک ایک موبائل بھی افسران کے احکامات کے تحت کومبنگ آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔

عزیز آباد تھانے کی لیڈیز سرچر، تلاش ڈیوائس آپریٹر اور انٹیلیجنس اسٹاف بھی اس آپریشن میں شامل ہیں۔ تمام مشکوک افراد کو تلاش ڈیوائس اور ایس وی اے ایس ڈیوائس کے ذریعے چیک کیا جا رہا ہے۔

کومبنگ آپریشن کے دوران گھروں کی تلاشی لی جا رہی ہے اور مشکوک افراد کے کوائف کی تصدیق کی جا رہی ہے۔

Comments
Loading...