Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

شاہراہِ نور جہاں پولیس کی کارروائی، دو انتہائی اہم اسٹریٹ کرمنلز گرفتار۔

ملزمان کو مین روڈ، نزد قلندریہ چورنگی، نارتھ ناظم آباد، کراچی سے گرفتار کیا گیا ہے۔

0

شاہراہِ نور جہاں پولیس کی کارروائی، دو انتہائی اہم اسٹریٹ کرمنلز گرفتار۔

کراچی : سینٹرل شاہراہِ نور جہاں پولیس کی کارروائی، دو انتہائی اہم اسٹریٹ کرمنلز گرفتار۔ ملزمان کو مین روڈ، نزد قلندریہ چورنگی، نارتھ ناظم آباد، کراچی سے گرفتار کیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان کی شناخت، محمد صفیان ولد محمد اشرف اور سلمان ولد سلیم کے نام سے ہوئی۔ ملزمان کے قبضے سے دو عدد 30 بور پسٹل، لوڈ میگزین، اور تھانہ خواجہ اجمیر نگری سے چوری شدہ موٹر سائیکل (نمبر کے کے کیو-5284، میکر: سپر پاور) برآمد ہوئی ہے۔

مزید برآں، ملزم سلمان کی واردات کے دوران کی گئی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی وائرل ہوچکی ہے، جس میں اسے جرم کے بعد فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اسی حوالے سے تھانہ تیموریہ میں مقدمہ الزام نمبر 722/2024 بھی درج کیا گیا تھا۔ مزید برآں ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی جاری ہے۔

Comments
Loading...