سرکاری محکموں سے متعلق عوامی شکایات کے ازالے کے لیے صوبائی محتسب سندھ دفتر اب موبائل صارفین کی دسترس میں
موبائل صارفین کے لیے گوگل پلے اسٹور پر صوبائی محتسب سندھ کی ایپلیکیشن لانچ کردی گئی
سرکاری محکموں سے متعلق عوامی شکایات کے ازالے کے لیے صوبائی محتسب سندھ دفتر اب موبائل صارفین کی دسترس میں
تفصیلات کے مطابق صوبائی محتسب سندھ کا ایک اور سنگ میل، سرکاری محکموں سے متعلق عوامی شکایات کے ازالے کے لیے صوبائی محتسب سندھ دفتر اب موبائل صارفین کی دسترس میں۔ موبائل صارفین کے لیے گوگل پلے اسٹور پر صوبائی محتسب سندھ کی ایپلیکیشن لانچ کردی گئی۔
محمد سہیل راجپوت نے کہا کہ صارفین گوگل پلے اسٹور سے باآسانی صوبائی محتسب سندھ کی موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ جدید خطوط پر آراستہ موبائل ایپلیکیشن کو عوام دوست بنایا گیا ہے۔ صارفین صوبائی محتسب سندھ کی موبائل ایپ سے کسی بھی وقت کسی بھی جگہ سے اپنی شکایات درج کرواسکتے ہیں۔ عوام کو سرکاری محکموں سے متعلق شکایات کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام سندھ کے کسی بھی صوبائی محکمے سے متعلق شکایات کے حل کے لیے صوبائی محتسب سندھ میں اپنی شکایات درج کروائیں۔