ایم کیو ایم پاکستان کے گڑ شادمان ٹاون ٹی این ٹی فلیٹ میں آفاق احمد کی آمد
آفاق احمد نے لوگوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سننے
ایم کیو ایم پاکستان کے گڑ شادمان ٹاون ٹی این ٹی فلیٹ میں آفاق احمد کی آمد
تفصیلات کے مطابق شادمان ٹاون میں موجود ٹی این ٹی فلیٹ کو کسی زمانے میں ایم کیو ایم کا گڑ سمجھا جاتا تھا۔ اس وجہ سے کئی عرصہ تک ایم کیو ایم پاکستان کا یونٹ آفس بھی اس کے پاس اور کچھ عرصہ تک ان فلیٹ کے اندر موجود تھا۔ ایم کیو ایم پاکستان کو ایکشن مین بھی سب سے زیادہ ووٹ ایسی فلیٹ سے ملتے رہے ہیں۔ لیکن اب حالات بدلتے نظر آرہے ہیں۔ کیونکہ حال ہی میں اس فلیٹ کے رہنے والوں نے ایم کیو ایم پاکستان کے ایم پی سے جمال احمد کے گھر کے باہر احتجاج کیا۔ جس کے بعد ان کا جو بیان سامنے آیا، اس میں انہوں نے دوسری سیایسی پارٹیوں کا ذکر کیا۔
مارچ 26، 2025 کو مہاجرقومی مومنٹ پاکستان چئیرمین جناب آفاق احمد شادمان ٹاون ٹی این ٹی فلیٹ پہنچ گئے۔ جہاں انہوں نے لوگوں سے بات کی۔ آفاق احمد کو اپنے درمیان دیکھ کر بہت سے لوگ جمع ہوگئے۔ لوگوں نے آفاق احمد کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔
وہاں موجود لوگوں نے کہا کہ ہمارا سب سے بڑا مسلہ آپ ہیں۔ آپ یہاں آگئے ہمارے سارے مسلہ حل ہوگئے بس۔ آپ سے جو دوری تھی وہ ہمارا سب سے بڑا مسلہ تھا۔
