Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

کراچی سے کشمور تک تباہی کے مناظر ہیں۔علی خورشیدی

حیدرآباد تعلیمی بورڈ کی منتقلی حیدرآباد کے ساتھ زیادتی ہے لاکھوں طلبہ و طالبات کا استحصال ہے۔ علی خورشیدی

0

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی کی بورڈ آفس حیدرآباد کے باہر پریس کانفرنس

کراچی : ایم کیوایم پاکستان کے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے بورڈ آفس حیدرآباد پر ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم کیو ایم حیدرآباد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر ظفر احمد صدیقی، جوائنٹ انچارجزو اراکین کمیٹی، اے پی ایم ایس او کے مرکزی اراکین حماد علی عابدی، ہانی قریشی ، اے پی ایم ایس او حیدرآباد سیکٹر انچارج حماد رضوان،ٹاؤن کے ذمہ داران، حق پرست اراکین سندھ اسمبلی راشد خان ایڈووکیٹ، انجینئر صابر حسین قائم خانی، ناصر حسین قریشی، شارق جمال، نجم مرزا، انیل کمار، دانیال خان کے ہمراہ پریس کانفرنس۔

انہوں نے کہا کہ حیدرآباد تعلیمی بورڈ کی منتقلی حیدرآباد کے ساتھ زیادتی ہے لاکھوں طلبہ و طالبات کا استحصال ہے حیدرآباد کے تعلیم، صحت و انفراسٹرکچر سمیت تمام بنیادی ضرورت پر بات کی جائے تو دن گزرجائیگا،حیدرآبادمیں 1962 سے تعلیمی بورڈ ڈویژنل ہیڈکوارٹر حیدرآباد میں موجود ہے,تعلیمی بورڈ کا کام ایٹمی مزائل یا چاند پر راکٹ بھیجنا نہیں امتحان لینا ہے، حیدرآباد بورڈ میں انتظامی نا اہلی عروج پر پہنچ گئی تھی ایک نااہل نے دوسرے نا اہل کو کہا کہ بورڈ آفس میں بے ضابطگیاں ہیں اسے چیک کریں۔انہوں نے کہا کہ انسپیکشن ٹیم کی صورتحال یہ رہی کہ سر کا درد ہے اور پیر پکڑ کر ڈاکٹر بیٹھ گیاانسپیکشن کمیٹی نے اپنا کام کرنے کے بجائے بورڈ آفس کو منتقل کرنے کی ہی تجویز دے دی، پیپلز پارٹی کی حیدرآباد دشمنی ماضی سے جاری ہے ماضی میں وزیر تعلیم سندھ نے ایسے بھی بیان دیے کہ اس شہر میں یونیورسٹی بنے گی تو میری لاش سے گزر کر بنے گی۔

حیدرآباد کے ایم کیو ایم کے تمام اراکین سندھ اسمبلی نے اس پر حکومت کو لیٹر لکھا، اور میں بحثیت اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی بھی وزیر اعلیٰ سندھ کو بورڈ کی منتقلی کے خلاف لیٹر لکھوں گا۔ پیپلز پارٹی کا بیڈ گورننس میں اپنے ہی قائم کردہ ریکارڈ توڑ دئیے ہیں پیپلز پارٹی کا اگر بس چلے تو کرپشن کو بھی نصاب کا حصہ بنادے۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ آفس کی منتقلی کی تجویز کو فوری واپس لیا جائیمجھے امید ہے کہ وزیر اعلی سندھ تعصب کی عینک اتار کر اس مسئلے کو دیکھیں گے اور حیدرآباد کی عوام کے مطالبہ پر فیصلہ واپس لیں گے،ایم کیو ایم جب بھی بیڈ گورننس کو ایکسپوز کرتی ہے یہ تعصابانہ عمل شروع کردیتے ہیں اگر یہ مسئلہ حل نہیں ہوا، رویے نہیں بدلے تو احتجاج کا راستہ اختیار کرینگے، پیپلزپارٹی اپنی نااہلی چھپانے کے لیے ڈسٹرکٹ توڑیں یا کچھ اور کریں وہ اپنی نا اہلی چھپارہے ہیں۔ انہوں نے کہا حیدرآباد کی پہچان کو نہیں لے جانے دینگے،ایم کیوایم کینالز کے معاملے پر سندھ کی عوام کے ساتھ تھے اور رہیں گے، سندھ کے پانی کے قطرے پر بھی ڈاکا نہیں ڈالنے دیا جائیگا، ہم نے 27 ویں آئینی ترمیم پیش کی ہے اسی سب کو مل کر پاس کرنا ہوگا۔

Comments
Loading...