فلسطینی عوام سے اظہار ہمدردی، ٹاؤن چیئرمین محمد یوسف کی شجر کاری مہم میں خصوصی شرکت۔
چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کا فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی۔
مسلمانوں کے لئے فلسطین کی سر زمین بہت اہمیت کی حامل ہے جہاں مسجداقصیٰ موجود ہے۔چیئرمین محمد یوسف
کراچی : جناح یونیورسٹی برائے خواتین کی جانب سے شہدائے فلسطین کی یاد میں شجر کاری مہم میں چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کی خصوصی شرکت۔اس موقع پر چیئرمین محمد یوسف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزا اور فلسطین میں انسانیت کا قتل ہورہا ہے مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔ ہزاروں مسلمانوں کو شہید کیا جاچکا ہے۔ جن میں نوجوان، بچے، بزرگ اور خواتین شامل ہیں۔ ہزاروں بچے یتیم ہوچکے ہیں۔
بربریت کا یہ عالم ہے کہ پناہ گزین کیمپس اور ہسپتالوں کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے ہر طرف آہیں اور سسکیاں ہیں،خوراک اور ادویات کی شدیدقلت ہے اس کے باوجود فلسطینی مسلمانوں کا جذبہ ایمانی قابل قدر ہے۔فلسطینی مسلمانوں پر جاری گولہ باری پر مسلمان مملکتیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں یہ شرم کی بات ہے۔
آج جناح یونیورسٹی برائے خواتین کی جانب سے شہدائے فلسطین کی یاد میں شجر کاری مہم کی تقریب منعقد ہوئی ہے جس میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے پودے لگائے جارہے ہیں اللہ فلسطینی مسلمانوں کی مدد کرے اور مسلمان حکمرانوں میں جذبہ جہاد پیدا کرے۔تقریب کے۔
آخر میں چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے طالبات میں اعزازی سرٹیفکٹ تقسیم کئے جبکہ شہدائے فلسطین کی یاد میں اور ایصال ثواب کے کئے بلال گراؤنڈ سیکٹر الیون بی نارتھ کراچی میں شجر کا ری مہم کے تحت پودے بھی لگائے۔