Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ہاتھ سے بنے فرنیچر کے کاریگر پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ منعم ظفر

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کا فرنیچر ایکسپو میں میڈیا سے گفتگو

0

ہاتھ سے بنے فرنیچر کے کاریگر پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ منعم ظفر

کراچی : امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کا فرنیچر ایکسپو میں میڈیا سے گفتگو۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فرنیچر انڈسٹری کو فروغ دینے کا بہترین موقع ہے۔ ایونٹ انڈسٹری اور مارکیٹ کے درمیان پل کا کردار ادا کرے گا۔ فرنیچر ایکسپو میں 100 سے زائد اسٹالز، ہزاروں وزیٹرز شریک۔ ہاتھ سے بنے فرنیچر کے کاریگر پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے فرنیچر انڈسٹری کو عالمی سطح پر پہنچایا جا سکتا ہے۔ فرنیچر کی برآمدات بڑھا کر زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے۔ پاکستانی مصنوعات کو فروغ دینا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ عوام صیہونی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں۔ صیہونی مصنوعات کا بائیکاٹ کر کے فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کریں۔ اسرائیل نہتے بچوں، ماؤں، بہنوں کو شہید کر رہا ہے۔ پاکستانی مصنوعات کے فروغ سے صیہونی معیشت کو نقصان پہنچایا جا سکتا ہے۔ میں ایونٹ کے منتظمین کو ایک بار پھر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

Comments
Loading...