Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

سید امین الحق کا چیف ایگزیکٹو آفیسر کراچی واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی سے بذریعہ ٹیلیفون رابطہ

ترقیاتی کاموں اور انتظامی غفلت کی وجہ سے مین سپلائی لائن کو نقصان پہنچتا ہے جس کے سدباب کے لئے خاطر خواہ اقدامات کا نہ ہونا قابلِ افسوس امر ہے، سید امین الحق

0

سید امین الحق کا چیف ایگزیکٹو آفیسر کراچی واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی سے بذریعہ ٹیلیفون رابطہ

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنماء سید امین الحق نے چیف ایگزیکٹو آفیسر کراچی واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی سے بذریعہ ٹیلیفون رابطہ کیا۔ یونیورسٹی روڈ پر پانی کی بڑی لائن کی لیکج پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے سید امین الحق نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ میں کئی مرتبہ کراچی یونیورسٹی سے گزرنے والی پانی کی مین سپلائی لائن لیکج کا شکار ہوئی۔ جس کے سدباب کے لئے خاطر خواہ اقدامات کا نہ ہونا قابلِ افسوس امر ہے۔ چند روز پہلے ہونے والی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے جامعہ کراچی اور اطراف کے علاقے میں کئی کلومیٹر رقبے کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

جس کا مناسب حد تک ازالہ کیا جانا واٹر کارپوریشن کی ذمّہ داری ہے۔ سید امین الحق نے سی ای او احمد صدیقی کو مزید کہا کہ کراچی واٹر کارپوریشن فی الفور شہر میں پانی کی سپلائی کے نظام کو بہتر بنانے سمیت حکومت سندھ سے جامعہ کراچی کے اساتذہ اور ملازمین کی رہائش گاہوں کو پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ اس موقع پر کراچی واٹر کارپوریشن کے سی ای او کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔

Comments
Loading...