ایم این اے فرحان چشتی اور ایم پی اے جمال احمد کی شادمان کے رہائشی شہید انس کی نماز جنازہ میں شرکت
شہید انس کی عمر 22 سال تھی۔
ایم این اے فرحان چشتی اور ایم پی اے جمال احمد کی شادمان کے رہائشی شہید انس کی نماز جنازہ میں شرکت
کراچی : ایم کیو ایم پاکستان نارتھ ناظم آباد ٹاؤن آرگنائزر شہزور اِبراھیم، جوائنٹ ٹاؤن آرگنائزر فیضان اقبال، ٹاؤن ممبر ہارون، ٹاؤن ممبر فیصل علی خان نے یوسی آرگنائزر یوسی 16 و کمیٹی کے ہمراہ شادمان کے رہائشی 22 سالہ شہید انس کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
نوجوان کو دوران ڈکیتی نامعلوم افراد نے مذمت پر گولی مار کر شہید کیا۔ نوجوان شادمان ٹاون کا رہائشی تھا اور یہ واقعہ شادمان ٹاون سیکٹر 14-اے میں پیش آیا۔
اس موقع پر رکن قومی اسمبلی فرحان چستی اور رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد نے اس واقعے کی سخت الفاظوں پر مذمت کی اور علاقائی ایس ایچ او کو علاقے میں ایسے جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے کی ہدایت کی۔ نماز جنازہ رات 11 بجے شادمان مسجد میں ادا کی گئی اور سخی حسن قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ نماز جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔