Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

سوشل میڈیا سائٹس ناقابل رسائی ہیں کیونکہ حکومت کو ‘استحصال’ کا خدشہ ہے

حکومت نے 9 مئی کو موبائل انٹرنیٹ کو بند کر دیا اور ٹوئٹر، فیس بک اور یوٹیوب کو بلاک کر دیا جہاں توڑ پھوڑ کی ویڈیوز شیئر کی جا رہی تھیں۔

0

سوشل میڈیا سائٹس ناقابل رسائی ہیں کیونکہ حکومت کو ‘استحصال’ کا خدشہ ہے

اسلام آباد: موبائل ڈیٹا سروسز کو جمعہ کی رات دیر گئے بحال کر دی گی تھی۔ لیکن ایک دن بعد اہم سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی محدود رہی، کیونکہ وزارت داخلہ نے ابھی تک ان پلیٹ فارمز تک رسائی کی اجازت نہیں دی ہے۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پرتشدد مظاہرے شروع ہونے کے بعد، حکومت نے 9 مئی کو موبائل انٹرنیٹ کو بند کر دیا اور ٹوئٹر، فیس بک اور یوٹیوب کو بلاک کر دیا جہاں توڑ پھوڑ کی ویڈیوز شیئر کی جا رہی تھیں۔

چار دن بعد جمعہ کو اور انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا سائٹس کو بحال کرنے کے لیے کئی حلقوں کے شدید دباؤ کے باوجود بھی پاکستان بھر میں لوگ یوٹیوب، فیس بک، انسٹاگرام اور ٹیوٹر استعمال نہیں کرپارہے ہیں۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ سروس بحال کردی گئی ہے۔ لیکن ڈاون ڈیٹیکٹر ویب سائیٹ پر ان کے استعمال میں لوگ مشکالات کی رپورٹ کررہے ہیں۔ پی ٹی سی ایل کی سروس متاثر ہونے کی وجہ سے علاقہ ڈیلیز کو صارفین مکمل سروس نہیں دے پارہے ہیں۔ جس کی وجہ سے صارفین کو براوزنگ اور گیمنگ میں مشکلات کا سامنا ہے۔

Realtime overview of issues and outages with all kinds of services. Having issues? We help you find out what is wrong.
Realtime overview of issues and outages with all kinds of services. Having issues? We help you find out what is wrong.
Comments
Loading...