جلد ہی تمام رئیل اسٹیٹ کے کاروبار سے منسلک افراد سے بھی مشاورت کا عمل مکمل کرکے ان کی رجسٹریشن کے عمل کو بھی مکمل کرلیا جائے گا۔ سعید غنی
وفاق کی جانب سے رئیل اسٹیٹ کے کاروبار میں نقد ادائیگی کے خاتمہ اور منی لانڈرنگ کے خاتمہ کے حوالے سے صوبوں سے مانگی گئی تجاویز
جلد ہی تمام رئیل اسٹیٹ کے کاروبار سے منسلک افراد سے بھی مشاورت کا عمل مکمل کرکے ان کی رجسٹریشن کے عمل کو بھی مکمل کرلیا جائے گا۔ سعید غنی
کراچی : وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کی زیر صدارت نیشنل اینٹی منی لانڈرنگ اینڈ کاونٹر فنانسنگ آف ٹیریزم اتھارٹی ایکٹ 2023 کے تحت وفاق کی جانب سے رئیل اسٹیٹ کے کاروبار میں نقد ادائیگی کے خاتمہ اور منی لانڈرنگ کے خاتمہ کے حوالے سے صوبوں سے مانگی گئی تجاویز کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ممبر بورڈ آف ریونیو سے یار محمد بزدار ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اقبالمیمن، ڈائریکٹرایف بی آر عبدالقادرشیخ، رجسٹرار، ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز(آباد) کے چیئرمین حسن بخشی، چیئرمین رئیل اسٹیٹ بروکرز ایسوسی ایشن محمد رحمان، چیئرمین ڈیفینس کلفٹن ریزیڈنٹنس رئیل اسٹیٹ جوہر اقبال و دیگر موجود تھے۔
اجلاس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ نیشنل اکانومی کو بہتر بنانے کے لئے وہ وفاقی حکومت کی جانب صوبوں سے لی جانے والی تجاویز میں اپنا بھرپور فیڈ بیک دیں گے۔
اجلاس تمام اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے کیش ٹرانزیکشن کی تنزلی اور بینک ٹرانزیکشن کو فروغ دیا جاسکے۔
سعید غنی نے کہا کہ ہماری بھرپور کوشش ہونی چاہیے کہ ہم ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کے لئے بہتر سے بہتر اقدامات کے لئے مل کر اقدامات کریں۔ وزیر اعلٰی سندھ کی جانب سے نیشنل اینٹی منی لانڈرنگ اینڈ کاونٹر فنانسنگ آف ٹیریزم اتھارٹی ایکٹ 2023 میں ترامیم کی غرض سے بنائی جانے کمیٹی کو مذکورہ سب کمیٹی کی ترامیم جمع کروائی جائیں گی۔ جلد ہی تمام رئیل اسٹیٹ کے کاروبار سے منسلک افراد سے بھی مشاورت کا عمل مکمل کرکے ان کی رجسٹریشن کے عمل کو بھی مکمل کرلیا جائے گا۔