مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ سینٹرل میں بارش کے بعد سڑکوں کی بحالی کا کام شروع۔
مرتضیٰ وہاب کے دورۂ سینٹرل اور عوامی شکایات کو فوری حل کرنے کی ہدایت
مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ سینٹرل میں بارش کے بعد سڑکوں کی بحالی کا کام شروع۔
تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں کے بعد کراچی شہر میں ڈسٹرکٹ سینٹرل میں بہت سے مقام پر سڑکیں کافی زیادہ خراب ہوگئی ہیں۔ جس کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ رین ایمرجنسی کے دوران مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب سے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ساتھ ساتھ مخلف علاقوں کا دورہ کیا۔
اس دورہ کے دوران عوام نے مئیر کراچی سے ملاقات کی اور ان کو اپنی پریشانیوں سے آگاہ بھی کیا۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے دورۂ سینٹرل اور عوامی شکایات کو فوری حل کرنے کی ہدایت کے بعد ٹیم نے کریم آباد میں سڑک کو برابر کر دیا اور گڑھے بھر دیئے۔
ڈسٹرکٹ سینٹرل میں بارش کے بعد سڑکوں کی بحالی کا کام شروع۔