Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

حالیہ بارش کے بعد عوام مدد کی منتظر، عوامی اور بلدیاتی نمائیندے کہاں ہیں؟؟؟

کراچی شہر میں سڑکوں کی حالت بہت زیادہ خراب۔

0

حالیہ بارش کے بعد عوام مدد کی منتظر، عوامی اور بلدیاتی نمائیندے کہاں ہیں؟؟؟

کراچی : شہر میں حالیہ بارش کے بعد سڑکوں کی حالت کافی زیادہ خراب نظر آتی ہے۔ اس کی وجہ جو ابھی تک نظر آئی ہے وہ یہ ہے کہ سوئی گیس کی نئی لائین ڈالنے کا کام ڈسٹرکٹ سینٹرل میں جاری ہے۔ جس کے بعد اس کھدائی کے گھڑوں کو صحیح طرح نہیں بھرا گیا۔ زیادہ مٹی کو اٹھا لیا گیا۔ اس کے بعد کراچی شہر میں بہت زیادہ بارش ہوئی اور اس کے بعد وہ تمام جگہ بیٹھ گئی۔ جس میں گاڑیاں اور موٹر سائیکل پھنس گئیں۔

اس کے ساتھ ساتھ پانی جب سڑکوں پر بہتا ہوا دیکھا گیا تو اپنے ساتھ مٹی بھی بہا کر لایا اور جس جس جگہ ڈھیلان موجود تھی وہاں وہ چکنی مٹی چھوڑ گیا۔ چکنی مٹی کی وجہ سے اکثر جگہ لوگوں کو اور موٹر سائیکل سواروں کو پھیسلتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ عوام ابھی تک اس بات کی منتظر ہے کہ عوامی اور بلدیاتی نمائیندے اس پر ایکشن لیں اور ان گھڑوں کو بھرا جائے تاکہ جس مشکل وقت سے عوام گزر رہی ہے ان کو ریلیف مل سکے۔

یہ حالت کیوں پیدا ہوئی ؟؟

اصل میں جب سوئی گیس کمپنی نے کھدائی کے لیے ٹاون سے رابطہ کیا اور ان کو سڑک کی کھدائی کی اجازت کے لئے فیس بھی ادا کی، تو اس پر کوئی کمیٹی تشکیل دہنی چاہیئے تھی۔ جو اس کام کی نگرانی کرتے اور اس بات کی یقین دہانی کرتے کہ جو مٹی زمین کھودنے کی وجہ سے باہر نکالی گئی ہے اس کو صحیح طریقہ سے دوبارہ زمین میں ڈالا جاتا۔ جبکہ اوپر سے مٹی ڈال دی گئی اور باقی مٹی کو اٹھوا لیا گیا۔ جس کی وجہ سے یہ پریشانی عوام کو درپیش ہے۔

سسٹم کو صحیح کرنے کی ضرورت ہے اور کسی بھی کام کی نگرانی کرنے کی ضرورت ہے۔ ورنہ عوام کو کام کے بعد مشکلات کا سامنا رہے گا۔

Comments
Loading...