Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

شہداء فاؤنڈیشن کے وفد کی مرکزی رہنما سیف یار خان سے ملاقات۔

شہداء فاؤنڈیشن کے وفد کی مرکزی رہنما سیف یار خان سے ملاقات۔

0

شہداء فاؤنڈیشن کے وفد کی مرکزی رہنما سیف یار خان سے ملاقات۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہداء فاؤنڈیشن کے جنرل سیکریٹری افتخار مرزا، سینئر نائب صدر کراچی محمد واسع میڈیاکو آر ڈینیٹر سندھ پر مشتمل وفد نے میری پہچان پاکستان کے مرکزی رہنما سیف یار خان سے ملاقات کی۔ جس میں ڈاکٹر عشرت العباد خان کے بیانیہ اور جدوجہد کو سراہنے کے علاوہ ملک کی موجودہ صورتحال شہداء فاونڈیشن کے گرینڈ پروگرام جو 6ستمبر 2025کو منعقد ہوگا۔

جس کو ڈاکٹر عشرت العباد خان لیڈ کریں گے۔ تفصیلات سے آگاہ کیا۔ سیف یار خان نے کہا کہ ملک کے لئے ڈاکٹر عشرت العباد خان ناگزیر ہیں اور جہان ریاست کی بات ہو اور ملک کی ترقی استحکام اور شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت کا معاملہ ہو وہ اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

پاکستان اور ہماری افواج ہماری ریڈ لائن ہیں۔ مرکزی کمیٹی اور تمام شعبہ جات یوم دفاع پاکستان کو پوری عقیدت اور قومی جزبے کے ساتھ منائیں گے۔

Comments
Loading...