Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ڈسٹرکٹ سینٹرل ایس ایس پی کی زیر نگرانی، ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مختلف مقامات پر شاہین فورس کے جوان اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی خود اس کی نگرانی کررہے ہیں۔

0

ڈسٹرکٹ سینٹرل ایس ایس پی کی زیر نگرانی، ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مختلف مقامات پر شاہین فورس کے جوان اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے

کراچی : ڈسٹرکٹ سینٹرل میں مختلف مقام پر تصویر میں موجود بیرئیر نظر آتے ہیں۔ جہاں پولیس کے جوان مختلف اوقات میں اپنی ڈیوٹی دینے ہوئے دیکھیں بھی جاسکتے ہیں۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں جرائم کو ختم کرنے کے لئے اس کی شروعات کی۔ جس میں وہ کافی حد تک کامیاب بھی نظر آرہے ہیں۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ان مقام پر جہاں اکثر لوگ اسٹریٹ کرائم کی شکایت کرتے نظر آتے تھے۔ وہاں موجود ذمہ دار لوگوں سے پہلے ملاقات کی گئی اور پھر ان کی لوکیشن پر ان بیرئیرز کو رکھا گیا۔ جس پر شاہین پولیس فورس کےجوان مختلف اوقات میں اپنی ڈیوٹی دیتے ہیں۔ اس اقدام سے ان مقام پر جرائم میں کافی زیادہ کمی دیکھنے میں آئی ہے اور بہت سے ایسے مقام بھی موجود ہیں جہاں اب جرائم کا خاتمہ ہوگیا ہے۔

عوام نے اس اقدام پر ڈسٹرکٹ سینٹرل ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی اور شاہین پولیس فورس کے جوانوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

Comments
Loading...