میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر لانڈھی ٹاؤن یو سی 10 میں لائن کی تبدیلی کا کام جاری
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر لانڈھی ٹاؤن یو سی 10 میں لائن کی تبدیلی کا کام جاری
کراچی : میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر لانڈھی ٹاؤن یو سی 10 میں لائن کی تبدیلی کا کام جاری۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی خصوصی ہدایت پر لانڈھی ٹاؤن یونین کمیٹی نمبر 10 میں عوامی مسائل کے پیشِ نظر لائن کی تبدیلی کا کام تیزی سے جاری ہے۔
یہ کام شہریوں کو درپیش پانی کے بہاؤ اور نکاسی کے مسائل کے مستقل حل کے لیے کیا جا رہا ہے۔ کے ایم سی کا عملہ موقع پر موجود ہے اور منصوبے کی جلد تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے دن رات مصروفِ عمل ہے۔ علاقے کے شہریوں نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ہدایت پر جاری ترقیاتی کاموں سے علاقے میں نمایاں بہتری آ رہی ہے اور عوام کو ریلیف مل رہا ہے