Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ایم کیو ایم پاکستان کے سرجانی ٹاون میں ہونے والے جلسے پر جمال احمد کا اہم بیان سامنے آگیا

حق پرست رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد بھائی ہمراہ نارتھ کراچی ٹاون کے ذمہ داران کے ساتھ سرجانی ٹاؤن میں موجود 8 نومبر کو ہونے والے جلسے کی تیاریوں میں مصروف عمل

0

ایم کیو ایم پاکستان کے سرجانی ٹاون میں ہونے والے جلسے پر جمال احمد کا اہم بیان سامنے آگیا

کراچی : ایم کیو ایم پاکستان 8 نومبر 2025 کو سرجانی ٹاون میں ایک اعلی شان جلسہ کرنے جارہی ہے۔ جس کے حوالے سے ایم کیوایم پاکستان ایم پی اے جمال احمد نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس جلسے میں گورنر سندھ کامران خان ٹسوری صاحب، چئیرمین خالد مقبول صدیقی صاحب، فاروق ستار اور دیگر خطاب بھی کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہ اس جلسے میں زیادہ سے زیادہ اس جلسہ میں شریک ہوں۔ ایم کیو ایم پاکستان نے ایم این اے کے فنڈز سے ترقی کا عمل پورے کراچی میں شروع کردیا ہے۔ یہ فنڈ ایم کیو ایم پاکستان نے وفاق سے حاسل کیا ہے۔ تقریبا 40 عرب روپے کا فنڈ ہے جو ایم کیو ایم پاکستان ایم این کے نام پر لائی ہے۔ جس کہ سندھ حکومت کو کرنا چاہیئے تھا۔ بدقسمتی ہے کراچی کی 17 سال سے قابض ہے سندھ حکومت اور کوئی بھی کام کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ الحمداللہ کہ کامران ٹسوری صاحب بہت سی چیزوں کا اعلان بھی کریں گے۔

انہوں نے کہا آئی ٹی کے حوالے سے بچوں کے لئے مزید آئی ٹی کے کورس اس ہی مہینے میں شروع ہونے جارہے ہیں۔ عوام سے بھی گزارش ہے کہ آئیں اپنے بچوں کو تعلیم کی طرف لے جائیں۔ یہاں ہمارے بچے ہوٹل اور چاہے کہ میخانے پر بیٹھے ہوتے ہیں جس سے کوئی فائدہ نہیں ہے۔ تعلیم میں اگر آگے جائیں گے تو اس سے فائدہ ہوگا۔ ملک کی ترقی میں اہم قردار ادا ہوگا۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ آپ سب سے پٹھان، سندھی اور تمام زبانیں بولنے والوں سے گزارش ہے کہ اس جلسے کو کامیاب بنائیں۔ ہفتہ کے دن رات 8 بجے سرجانی ٹاون کے ڈی اے فلیٹ۔ مجھے امید ہے کہ آپ آئیں گے۔ ایم کیو ایم پاکستان زندہ باد اور پاکستان زندہ باد۔

Comments
Loading...