بجلی کی بحالی کے فوراً بعد دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کا پمپنگ نظام معمول پر آجائے گا۔ واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن
بجلی کی بحالی کے فوراً بعد دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کا پمپنگ نظام معمول پر آجائے گا۔ واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن
کراچی : دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے تھری پمپ ہاؤس میں گزشتہ رات 9 بجے پیش آنے والے بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث شہر کو اب تک 40 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہے۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق بریک ڈاؤن کا سبب کیبل فالٹ ہے، جس کے باعث کے تھری پمپ ہاؤس کے دو اہم پمپس بند ہوگئے۔14 گھنٹے گزرنے کے باوجود بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کی جانب سے کیبل فالٹ تاحال دور نہیں کیا جاسکا۔
واٹر کارپوریشن حکام کا کہنا ہے کہ وہ کے-الیکٹرک انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہیں، جبکہ بجلی کمپنی نے فالٹ کی جلد مرمت کی یقین دہانی کرائی ہے۔بجلی کی بحالی کے فوراً بعد دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کا پمپنگ نظام معمول پر آجائے گا، جس کے بعد پانی کی فراہمی بتدریج بہتر ہوگی۔