Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

نیو کراچی ٹاون سیکٹر 5ایم اور 5آئی میں کچرے کی ڈھیر کی وجہ سے بیماریوں کا خدشہ

سندھ سولڈ ویسٹ منجمنٹ بورڈ سے فوری ایکشن کی درخواست۔

0

کراچی : شہر بھر میں بہت سے علاقوں میں ایسی چھوٹی اور بڑی کچرا کنڈیاں موجود ہیں۔ جن کی اگر روز صفائی نا کی جائے تو صورتحال بہت زیادہ خراب ہو جاتی ہے۔ ایسا ہی کچھ نیوکراچی ٹاون میں آض کل دیکھنے میں آرہا ہے۔

نیو کراچی ٹاون سیکٹر 5ایم اور 5آئی میں صفائی کے حوالے سے ناقص کارکردگی کے باعث راستے کچرے کے ڈھیر میں تبدیل۔ کچرا سڑکوں پر پھیلنے لگا۔ علاقہ میں کچرے کے ڈھیر اور گندگی کے باعث مچھروں کی کثرت اور ڈینگی اور وبائی امراض کا خدشہ۔

نوجوان کونسلر حافظ شیراز نے سندھ سولڈ ویسٹ مجنمنٹ بورڈ سے فوری ایکشن کی درخواست کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر یہ کچرا روز کی بنیاد پر اٹھایا جائے تو صورتحال اتنی زیادہ خراب نا ہو۔

امید کی جارہی ہے کہ سندھ سولڈ ویسٹ منجمنٹ بورڈ کی ٹیم اس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے جلد ہی صفائی کا عمل شروع کردے گی۔

Comments
Loading...