ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی آل پاکستان انجمن تاجران کے وفد سے ملاقات
اجلاس میں تاجر برادری کے نمائندوں نے تاجروں کو درپیش مسائل سے متعلق آگاہی فراہم کی
ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی آل پاکستان انجمن تاجران کے وفد سے ملاقات
کراچی : ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی ال پاکستان انجمن تاجران کے وفد سے ملاقات۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے آج ال پاکستان انجمن تاجران کے وفد کے 6 رکنی وفد سے اپنے دفتر میں ملاقات کی۔ اجلاس میں تاجر برادری کے نمائندوں نے تاجروں کو درپیش مسائل سے متعلق آگاہی فراہم کی، جس پر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے فوری توجہ اور حل کی یقین دہانی کرائی۔
وفد میں کراچی ال پاکستان انجمن تاجران کے صدر جاوید قریشی اور کراچی ڈویژن کے صدر جاوید صدیقی، محمد عبداللہ بترا، جمال شیخ، اشفاق، اویس، اور اشفاق شامل تھے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے وفد کو یقین دلایا کہ کراچی پولیس تاجر برادری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں کی حفاظت اور کاروباری ماحول کو بہتر بنانا پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور اس سلسلے میں تمام ممکنہ اقدامات بروقت اٹھائے جائیں گے۔
وفد نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو گلدستہ پیش کیا اور باہمی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
