Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

عدنان صدیقی کا پریانکا چوپڑا کو جواب

عدنان صدیقی نے شرمین عبید چنائے کو ’جنوبی ایشیائی‘ کہنے پر پریانکا چوپڑا کو سوشل میڈیا پر جواب دے ڈالا۔

0

عدنان صدیقی کا پریانکا چوپڑا کو جواب

تفصیلات کے مطابق جب یہ اعلان کیا گیا کہ فلمساز شرمین عبید چنائے سٹار وارز فلم کی ہدایت کاری کرنے والی پہلی خاتون ہوں گی۔ ان کی اس کامیابی پر کئی مشہور شخصیات نے بھی فخر کا اظہار کیا۔ جن میں بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا بھی شامل ہیں۔

لیکن بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے سوشل میڈیا پر فلمساز شرمین عبید چنائے کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ’’اسٹار وار‘‘ فلم کی ہدایت کاری کرنے والی پہلی خاتون اور وہ جنوبی ایشیائی ہیں!! کتنا تاریخی لمحہ ہے شرمین عبید چنائے۔ تو آپ پر بہت فخر ہے، میری دوست! طاقت آپ کے ساتھ ہو!”۔

جس پر پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے پریانکا چوپڑا کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ مودبانہ گذارش ہے، پریانکا چوپڑا،
. شرمین عبید چنائے ایک پاکستانی ہے۔ میں آپ کے علم میں اضافہ کرتا ہوں۔ بالکل اسی طرح جیسے آپ جنوبی ایشیائی ہونے کا دعویٰ کرنے سے پہلے جب بھی موقع ملتا ہے اپنی ہندوستانی قومیت کا اظہار کرتے ہیں۔

اس کے بعد سے سوشل میڈیا پر پاکستانیوں کی طرف سے پریانکا چوپڑا کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے۔

Comments
Loading...