تھانہ اجمیر نگری پولیس نے گشت کے دوران مشکوک موٹر سائیکل سوار کو گرفتار کرلیا
کراچی : انداورنی روڈ، سیکٹر 1اے/2، تھانہ اجمیر نگری میں پولیس گشت کے دوران مشکوک موٹر سائیکل سوار نے فائرنگ کی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اس کے ساتھی فرار ہو گئے۔
گرفتار ملزم محمد جنید ولد ذہین احمد سے برآمدگی میں 9ایم ایم پسٹل، 2 موبائل فون، موٹر سائیکل ملی ہے۔ زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔