Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی خصوصی ہدایات پر تھانہ نیو کراچی کی حدود میں کومبنگ آپریشن جاری

0

کراچی : جناب ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی خصوصی ہدایات پر تھانہ نیو کراچی کی حدود میں کومبنگ آپریشن جاری ہے۔ یہ آپریشن سیکٹر 11-ای علی محمد گوٹھ، سیکٹر 11-جے کچی آبادی اور سیکٹر 11-ڈی ابوذر کالونی کچی آبادی میں، ایس ڈی پی او نیو کراچی کی نگرانی میں انجام دیا جا رہا ہے۔

کومبنگ آپریشن میں ایس ایچ او تھانہ نیو کراچی، ایس ایچ او تھانہ خواجہ اجمیر نگری اور ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ بلال کالونی بمعہ نفری شریک ہیں۔ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی اور امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانا ہے۔ تلاش اور سواس ڈیوائس کے ذریعے مشکوک افراد کا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے، جبکہ خواتین کی چیکنگ کے لیے لیڈی پولیس کانسٹیبلز بھی شامل ہیں۔

Comments
Loading...