گٹکا ماوا فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
کراچی : ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی ہدایات پر گٹکا ماوا فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ عزیز آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے ملزم کو بلاک نمبر 02 عزیز آباد، نزد صفہ مسجد سے گٹکا ماوا فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت محمد شفیع ولد نور محمد کے نام سے ہوئی ہے، جو تھانہ عزیز آباد کی حدود میں خفیہ طور پر گٹکا ماوا فروشی میں ملوث تھا۔
ملزم کے قبضے سے درج ذیل مضرِ صحت اشیاء برآمد کی گئیں, 46 عدد پڑیاں گٹکا ماوا 128 عدد جے ایم 164 عدد پڑیاں آداب۔ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 696/2025 گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔