شہر بھر میں پولیو مہم کے سلسلے میں جامع سیکیورٹی پلان تشکیل
ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی ہدایت پر 13 تا 19 اکتوبر 2025 تک شہر بھر میں پولیو مہم کے سلسلے میں جامع سیکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے۔
شہر بھر میں پولیو مہم کے سلسلے میں جامع سیکیورٹی پلان تشکیل
کراچی ؛ ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی ہدایت پر 13 تا 19 اکتوبر 2025 تک شہر بھر میں پولیو مہم کے سلسلے میں جامع سیکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے۔
مہم کے دوران مجموعی طور پر 7613 پولیس افسران و اہلکار سیکیورٹی فرائض انجام دیں گے، جن میں زون ایسٹ سے 2,527، زون ویسٹ سے 2,732 اور زون ساؤتھ سے 2,354 اہلکار شامل ہیں جو پولیو ٹیموں اور ورکرز کی حفاظت پر مامور ہوں گے۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے تمام زونل افسران کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ سیکیورٹی انتظامات کی براہِ راست نگرانی کریں تاکہ مہم کے دوران امن و امان برقرار رہے۔