Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

شاہراہِ نور جہاں پولیس نے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا

0

کراچی : ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

پہلی کارروائی کرتے ہوئے شاہراہِ نور جہاں پولیس نے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا۔ اطلاع ملنے پر شاہراہِ نور جہاں پولیس نے بلاک ٹی، عزیزآباد میں واقع پارس بینکیٹ کے قریب شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم عبدالرشید ولد شیر زمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے 01 عدد 9ایم ایم پسٹل برآمد ہوا، جبکہ دولہا ابراہیم ولد گل زمان موقع سے فرار ہو گیا۔ قانونی کارروائی جاری ہے۔

دوسری کارروائی عزیزآباد پولیس نے ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی ہدایات پر عزیزآباد پولیس نے بھنگوریہ گوٹھ سے ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزم محمد عابد نواز ولد عبدالمالک کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے 01 عدد 9ایم ایم پسٹل بمعہ لوڈ میگزین اور 02 عدد چلیدہ خول برآمد کیے گئے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Comments
Loading...