ثقافتی سرمایہ کاری سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔ سید ذوالفقار علی شاہ
صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ سے یونیسکو پاکستان آفس کے سربراہ فواد پاشایف کی اہم ملاقات
ثقافتی سرمایہ کاری سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔ سید ذوالفقار علی شاہ
کراچی:صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ سے یونیسکو پاکستان آفس کے سربراہ فواد پاشایف کی اہم ملاقات۔ ملاقات میں سندھ کی ثقافت اور سیاحت کے فروغ پر تفصیلی بات چیت۔ یونیسکو میں شامل ورثوں سمیت نئے ورثوں سازوں پر جاری کام پر تبادلہ خیال،۔ یونیسکو سربراہ نے سندھ کے تاریخی ورثے کو دنیا کے سامنے لانے پر زور دیا،۔ یونیسکو اور سندھ حکومت کے درمیان مشترکہ منصوبوں پر تبادلہ خیال۔ ملاقات میں سیاحتی مقامات کو عالمی معیار کے مطابق ڈھالنے کی تجویز۔
فواد پاشایف نے کہا کہ سندھ کے آثار قدیمہ عالمی سیاحت کے لیے پرکشش ہیں۔ سندھ کی ثقافت پوری دنیا میں منفرد شناخت رکھتی ہے۔
وزیر ثقافت نے یونیسکو کے تعاون کو خوش آئند قرار دیا۔ سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ یونیسکو کی معاونت سے سندھ کی تاریخ کو نئی نسل تک پہنچانے کا عزم رکھتے ہیں۔
ملاقات میں سیاحت کو معاشی ترقی کا ذریعہ بنانے پر بھی گفتگو۔
سید ذوالفقار علی شاہ نے مزید کہا کہ ثقافتی سرمایہ کاری سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔ یونیسکو سربراہ نے سندھ حکومت کے اقدامات کو سراہا۔
سندھ حکومت اور یونیسکو کے اشتراک سے عالمی سطح پر ثقافت کو اجاگر کرنے پر اتفاق۔ صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے مہمانوں کو سندھی اجرک ٹوپی کنگ پریسٹ کی یادگار شیلڈ اور تاریخی ورثوں کی تصاویر تحفہ پیش کی۔