Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

جماعت کو جہاں بھی موقع مل رہا ہے، وہ اپنی کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔ فیضان قریشی

تباہ حال کراچی کو جماعت اسلامی کے مئیر کی ضرورت تھی۔ فیضان قریشی

0

جماعت کو جہاں بھی موقع مل رہا ہے، وہ اپنی کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔ فیضان قریشی

تفصیلات کے مطابق وائس چئیرمین یوسی 2 نارتھ کراچی فیضان قریشی نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ تباہ حال کراچی کو جماعت اسلامی کے مئیر کی ضرورت تھی۔ شہر کے باسی بھی اس ضرورت سے آگاہ تھے۔ یوں 15 جنوری کو تمام سازشوں کے باوجود لوگ بڑی تعداد میں نکلے اور پورے شہر سے حافظ نعیم الرحمٰن کے نمائندوں کو ووٹ ملے۔ لیکن پھر وڈیرہ شاہی اور کالے دھن کا سسٹم چلانے والی پیپلزپارٹی اور اسکی سرپرست اسٹیبلشمنٹ نے راستے میں کانٹے بچھادئے۔ کراچی دشمنی کی اس سے بڑی اور کوئی مثال نہیں ہوسکتی۔

جماعت اسلامی کے پاس حکومت نہیں ہے، شہر کی ڈراونگ سیٹ پر پیپلزپارٹی کا قبضہ ہے لیکن اسکے باوجود جماعت کو جہاں بھی موقع مل رہا ہے، وہ اپنی سی کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔ شہر قائد کے 25 میں سے 9 ٹاؤن کی چئیرمین شپ اہل جماعت کے پاس ہے۔ ٹاون میونسپل کے محدود وسائل میں، اختیار سے بڑھ کر کام کا سلسلہ جاری ہے۔ نیو کراچی ٹاؤن بھی اسکی ایک مثال ہے۔ ماضی میں بلدیاتی حکومتیں آخری سالوں میں کام کرواکر کریڈیٹ سمیٹتی تھیں، جماعت کے لوگ پہلے دن سے اپنی پوری توانائی کیساتھ لگے ہوئے ہیں۔

آج نیوکراچی میں ایک خوبصورت واٹر پارک کا افتتاح ہے، چند ماہ قبل یہاں کچرے کا ڈھیر تھا۔ یہی نہیں، ٹاون چیئرمین محمد یوصف نے اعلان کیا ہے کہ 16 اگست تک ہر یوسی میں ایک ماڈل پارک کی تعمیر ہوگی۔ 13 یوسی، 13 پارک انشاءاللہ۔ کسی ستائش کی آرزو اور صلے کی تمنا کے بغیر جماعت اسلامی اپنے حصے کا دیا جلاتی رہے گی۔

Comments
Loading...