ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے درجنوں سنگین مقدمات میں انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا۔
کراچی: ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے درجنوں سنگین مقدمات میں انتہائی مطلوب ملزم بلاول کو گرفتار کرلیا۔ ملزم 19 مقدمات میں پہلے ہی جیل جاچکا ہے۔ اس کے قبضے سے 1 پستول اور راؤنڈز برآمد ہوئے۔
ملزم کو علاقہ تھانہ گارڈن کی حدود میں انٹیلجنس بیسڈ ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ یہ پیشہ ور اور عادی مجرم پہلے بھی متعدد سنگین مقدمات میں ملوث رہا ہے۔
ملزم کے سابقہ کریمنل ریکارڈ میں سول لائن، گلستان جوہر، فیض گنج، منگھو پیر، رتو ڈیرو، دولت پور، پاک کالونی، قمبر سٹی اور گارڈن تھانوں کے مقدمات شامل ہیں۔
ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انویسٹیگیشن حکام کے حوالے کردیا گیا۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا اور ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے ایس ایچ او اور ٹیم کو شاباشی دی۔