Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کورنگی نمبر 1 سے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

0

کراچی : تھانہ کورنگی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایس ایریا، کورنگی نمبر 1 سے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کی شناخت اسد ولد عبدالمجید کے نام سے ہوئی۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے مضرِ صحت شاداب کے 40 پیکٹ، پائن سگریٹ کے 20 منڈ (کارٹن) اور 5 پیکٹ سگریٹ برآمد کیے گئے۔

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے شعبۂ تفتیش کے حوالے کر دیا گیا۔

Comments
Loading...