تھانہ سچل پولیس مقابلہ، چار رکنی ڈکیت گینگ گرفتار
کراچی : ایسٹ زون کے تھانہ سچل کی پولیس کا وکیل سوسائٹی کے قریب چار رکنی ڈکیت گینگ سے مقابلہ ہوا۔ مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان کام پر جانے والے شہریوں سے واردات کر کے فرار ہو رہے تھے۔
گشت پر مامور پولیس بروقت موقع پر پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں دو زخمی سمیت چاروں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ملزمان کے قبضے سے چار غیر قانونی پستول بمعہ ایمونیشن، چھینے گئے موبائل فونز اور واردات میں استعمال ہونے والی دو موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئیں۔ زخمی ملزمان کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
مزید قانونی کارروائی جاری ہے جبکہ ملزمان کی شناخت کا عمل بھی جاری ہے۔