ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی پاکستان کے چاند پر بھیجے گئے کامیاب خلائی مشن پر قوم کی دلی مبارکباد اور پیغام
تاریخی خلائی مشن آئی کیوب۔ قمر (آئی کیوب- کیو) پاکستانی سائنسدانوں کی محنت کا عملی نمونہ ہے
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی پاکستان کے چاند پر بھیجے گئے کامیاب خلائی مشن پر قوم کی دلی مبارکباد اور پیغام
کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے پاکستان کے چاند پر بھیجے گئے کامیاب خلائی مشن پر قوم کی دلی مبارکباد پیش کی۔اپنے ایک پیغام میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آج کے تاریخی دن پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔
تاریخی خلائی مشن آئی کیوب۔ قمر (آئی کیوب-کیو) پاکستانی سائنسدانوں کی محنت کا عملی نمونہ ہے۔انہوں نے کہا کہ آج پاکستان چاند کے مدار میں سیٹلائٹ بھیجنے والا دنیا کا چھٹا ملک بن گیا ہے،اس مشن کی کامیابی سے پاکستان کی خلائی تحقیق نے اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے آنے والے وقت میں پاکستان عالمی برادری کے ساتھ خلائی تحقیق میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔