شہر میں منشیات کی ترسیل ناکام، لاکھوں روپے مالیت کی 20 کلو سے زائد چرس برآمد
کیماڑی موچکو چوکی پولیس نے خفیہ اطلاع پر اہم کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی بڑی ترسیل ناکام بنا دی۔
کراچی : شہر میں منشیات کی ترسیل ناکام، لاکھوں روپے مالیت کی 20 کلو سے زائد چرس برآمد۔ کیماڑی موچکو چوکی پولیس نے خفیہ اطلاع پر اہم کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی بڑی ترسیل ناکام بنا دی۔
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق کارروائی کے دوران منشیات کی ترسیل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے فروٹ کین کے اندر چھپائی گئی 20 کلو سے زائد چرس برآمد کی۔ منشیات مسافر بس کے ذریعے حب چوکی سے کراچی لائی جا رہی تھی۔
برآمد شدہ منشیات شہر کے مختلف اندرونی علاقوں میں سپلائی کی جانی تھی۔ گرفتار ملزمان کی شناخت ندیم اور آصف کے نام سے ہوئی ہے۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
ملزمان کے خلاف تھانہ موچکو میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔