گلستانِ جوہر پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا
کراچی: ایسٹ گلستانِ جوہر پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا، ایس ایس پی ایسٹ زبیر نزیر شیخ۔
گرفتار ملزمہ کی شناخت ثناء عمران زوجہ عمران کے نام سے ہوئی۔ ملزمہ کے قبضے سے اعلیٰ کوالٹی کی منشیات (ہیروئن) برآمد کی گئی۔ ملزمہ منور چورنگی اور اطراف کے علاقوں میں منشیات فروشی میں ملوث تھی۔
ملزمہ کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔