Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ہاظم بھنگوار صاحب کی اپنی ٹیم کے ہمراہ بڑی کاروائی سخی حسن قبرستان کے مین گیٹ کے ساتھ موجود ناجائز پلاٹ کی تعمیر پر فوری ایکشن

علاقہ کی عوام کا اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بھنگوار صاحب کا ایکشن پر شکریہ

0

ہاظم بھنگوار صاحب کی اپنی ٹیم کے ہمراہ بڑی کاروائی سخی حسن قبرستان کے مین گیٹ کے ساتھ موجود ناجائز پلاٹ کی تعمیر پر فوری ایکشن

تفصیلات کے مطابق سخی حسن قبرستان کے مین گیٹ کے سامنے ایک خالی پلاٹ کا معملہ کافی عرصہ سے چلا آرہا ہے۔ اس پلاٹ پر کچھ لوگوں نے پہلے بھی تعمرات کرنے کی کوشش کی تھی۔

Hazim Bangwar - Assistant Commissioner - Government of Sindh.
Hazim Bangwar – Assistant Commissioner – Government of Sindh.

علاقہ مکین اور جماعت اسلامی نے نومنتخب چئیرمین نارتھ ناظم آباد یوسی 2 فرحان سہیل، جنرل کونسلر منیب وسیم اور جنرل کونسلر شمائل طلحہ نے اس وقت بھی ڈی سی سینٹرل طاحہ سلیم سے درخوست کی تھی۔ اس وقت انہوں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے اس کی تعمیر کو رکوایا تھا اور دیواروں کو مسمار کرادیا تھا۔

حال ہی میں اس پلاٹ پر دوبارہ کام شروع کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ سینٹرل اسسٹنٹ کمشنر جناب ہاظم بھگوار نے جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے کاروائی کی۔ پولیس اور اپنی پوری ٹیم کے ساتھ انہوں نے اس پلاٹ کا دوراہ کیا اور پلاٹ پر جاری کام کو نا صرف رکوایا، بلکہ وہاں موجود دو افراد کو پولیس کے حوالے بھی کیا۔

Hazim Bangwar - Assistant Commissioner - Government of Sindh.
Hazim Bangwar – Assistant Commissioner – Government of Sindh.

جس پر علاقہ مکین نے ہاظم بھنگوار کا شکریہ ادا کیا۔ علاقہ مکین کا کہنا تھا ہاظم بھنگوار پورے نارتھ ناظم آباد میں موجود غیر قانونی تجاویزات کو مسمار کررہے ہیں جو کہ ایک بہت اچھی بات ہے۔ ان غیر قانونی تجاویزات کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا تھا۔ ان غیر قانونی تجاویزات کے خلاف آپریشن پر عوام کافی خوش نظر آتی ہے۔

Comments
Loading...