شادمان ٹاون سیکٹر 14بی میں شجر جاری مہم تیزی کے ساتھ جاری
شادمان ٹاون میں ٹیم شعیب کی جانب سے شجر کاری مہم آج بھی جاری رہی۔
شادمان ٹاون سیکٹر 14بی میں شجر جاری مہم تیزی کے ساتھ جاری
تفصیلات کے مطابق شادمان ٹاون میں رہنے والے شعیب اور اس کی ٹیم نے شجر کاری مہم کا آغاز کیا تھا جس کے چلتے پہلے مرحلہ میں انہوں نے شادمان ٹاون میں 150 پودے لگائے تھے۔ جس میں ایم پی اے جمال احمد اور یوسی 2 چئیرمین فرحان سہیل نے بھی شرکت کی تھی۔ اس کے ساتھ ساتھ علاقہ مکین نے بھی اس مہم میں بھرپور حصہ لیا تھا۔
اس سلسلے میں دو دن سے مہم دوبارہ شروع کردی ہے۔ شعیب صاحب اور ان کی ٹیم نے شادمان ٹاون میں 1000 پورے لگانے کا دعوا کیا ہے اور اسی کو دیکھتے ہوئے پودے لگائے جارہے ہیں۔ جہاں لوگ اس مہم کا حصہ بن رہے ہیں وہیں بہت سے لوگ تنقید کرتے بھی نظر آرے ہیں۔ آج بھی علاقہ میں گشت کرتی پولیس نے بھی پودے لگا کر مہم کو کامیاب بنایا۔

اس کے ساتھ ساتھ علاقہ کے بہت ہی مشہور جناب شکیل صاحب نے بھی مہم کا حصہ بنتے ہوئے مزار کے پاس پودے لگائے۔ شعیب صاحب اور ان کی ٹیم شادمان ٹاون میں پودے لگا کر اپنی ذمہ داری پوری کرتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ علاقہ میں رہنے والوں سے درخوست ہے کہ وہ ان پودوں کا خیال رکھیں اور جن کے گھروں کے سامنے پودے لگائے جارہے ہیں وہ ان کو کم از کم پانی دے کر اس مہم کا حصہ بن جائیں۔