تاجر دھوکے میں نہ آئیں، حکومت سے مذاکرات ناکام رہے ہیں۔ محمود حامد
حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پرکراچی کی تمام تاجر تنظیموں و مارکیٹ ایسو سی ایشنز نے آج کی ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا متفقہ طور پر اعلان کیا ہے
تاجر دھوکے میں نہ آئیں، حکومت سے مذاکرات ناکام رہے ہیں۔ محمود حامد
تفصیلات کے مطابق صدر اسمال ٹریڈرز محمود حامد نے کہا کہ تاجر دھوکے میں نہ آئیں، حکومت سے مذاکرات ناکام رہے ہیں، آج ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال ہو گی۔ حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پرکراچی کی تمام تاجر تنظیموں و مارکیٹ ایسو سی ایشنز نے آج کی ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا متفقہ طور پر اعلان کیا ہے۔ کراچی سے خیبر تک تاجرمتحد ہیں اور اپنے مطالبات کی منظوری تک جدو جد جاری رہے گی۔ آئی پی پیز کے خاتمے، کے الیکٹرک کی لوٹ مار اور تاجر دوست اسکیم کے خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی۔
ہڑتال کی حمایت کرنے والی تنظیموں میں انجمن تاجران پاکستان، کراچی الیکٹرانکس ڈیلر ایسوسی ایشن و دیگر بھی شامل ہیں۔ پاکستان اسمال پرنٹنگ ایسوی ایشن، اولڈ سٹی الائنس، کراچی زرگراں الائنس کاہڑتال کی حمایت کا اعلان۔ صدر الائنس آف مارکیٹ ایسوسی ایشن، بولٹن مارکیٹ ٹریڈرز اتحاد ایسوسی ایشن کا ہڑتال کی حمایت کا اعلان۔ لیاقت آباد مارکیٹ ایسوسی ایشن، لیاقت آباد الیکٹرانکس مارکیٹ، کریم آباد مینا بازار ایکشن کمیٹی کا ہڑتال کی حمایت کا اعلان۔
ایل پی جی ٹریڈرز ایسوسی ایشن، طارق روڈ ٹریڈ ایسوسی ایشن، کراچی موٹر سائیکل ڈیلرز ایسوسی ایشن کا ہڑتال کی حمایت کا اعلان ۔ تاجران اتحاد کراچی، تاجر کاغذی بازار کراچی، آل پاکستان ٹریول اینڈ ٹورز ایسوسی ایشن کا ہڑتال کی حمایت کا اعلان۔ سائٹ سپر ہائی وے ایسوسی ایشن، پاکستان کنفکشنری ایسوی ایشن، لی مارکیٹ تاجر ایسوسی ایشن کا ہڑتال کی حمایت کا اعلان۔ صدر کوآپریٹو مارکیٹ ایسوسی ایشن، کراچی ہول سیلرز گروسرز ایسوسی ایشن، لیاقت مارکیٹ ملیر ٹریڈرز اتحادکا ہڑتال کی حمایت کا اعلان۔ انجمن تاجران قائد آباد، انجمن دکانداران بابر مارکیٹ،سندھ تاجر اتحاد، انجمن تاجران سندھ کا ہڑتال کی حمایت کا اعلان۔ آل کراچی تاجر الائنس، ڈیفنس ٹریڈرز اتحاد، اردو بازار ٹریڈرز ایسوسی ایشن کا ہڑتال کی حمایت کا اعلان۔