پاکستان کی فعال شرکت عالمی سطح پر موسمیاتی مسائل کے حل کے عزم کی عکاس ہے۔ میئرکراچی مرتضی وہاب
میئر کراچی مرتضی وہاب کی جاپان میں عالمی میئرز فورم میں شرکت
پاکستان کی فعال شرکت عالمی سطح پر موسمیاتی مسائل کے حل کے عزم کی عکاس ہے۔ میئرکراچی مرتضی وہاب
کراچی: میئر کراچی مرتضی وہاب کی جاپان میں عالمی میئرز فورم میں شرکت. میئرکراچی مرتضی وہاب نے کہا کہ عالمی میئرز فورم ٹویوٹا سٹی میں پاکستان کا موسمیاتی تبدیلی پر مؤقف پیش کیا گیا۔ سندھ حکومت کے اشتراک سے موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کی حکمتِ عملی اجاگر کی گئی۔ میئرز فورم میں پائیدار ترقی اور ماحولیاتی مزاحمتی اقدامات پر زور دیا گیا۔ پاکستان کی فعال شرکت عالمی سطح پر موسمیاتی مسائل کے حل کے عزم کی عکاس ہے۔
انہوں نے مزید کہا 2022 کے سیلاب کے بعد 21 لاکھ کلائمٹ ہومز بنانے کا منصوبہ شروع کیا گیا۔ 12 لاکھ موسمیاتی مزاحمتی گھر مکمل ہوچکے ہیں۔ سیلاب متاثرین کیلئے گھروں کی تعمیر بحالی نہیں بلکہ پائیدار مستقبل کی ضمانت ہے۔ سندھ میں موسمیاتی چیلنجز کا مقابلہ جدید پالیسیوں اور عملی منصوبوں سے کیا جا رہا۔ عالمی فورمز پر پاکستان موسمیاتی تبدیلی کیخلاف مضبوط عزم کا اظہار کر رہا ہے۔