Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

غوث الاعظم گراؤنڈ میں منعقد کئے جانے والے کرکٹ ٹورنامنٹ میں ایم پی اے جمال احمد کی شرکت

0

غوث الاعظم گراؤنڈ میں منعقد کئے جانے والے کرکٹ ٹورنامنٹ میں ایم پی اے جمال احمد کی شرکت

کراچی : شيخ حواريان ويلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام غوث الاعظم گراؤنڈ میں منعقد کئے جانے والا شاندار کرکٹ ٹورنامنٹ۔ جس میں ایم کیو ایم پاکستان ایم پی اے جمال احمد مہمان خصوصی تھے، نے شرکت کی۔ فاؤنڈیشن کے ممبران کی محنت اور کاوشوں سے منعقد کیا گیا۔ فاؤنڈیشن بےحد مشکور ہے جوائنٹ ٹاؤن ارگنائزر نارتھ ناظم اباد فیضان اور مہمان خصوصی پی ایس 130 کہ حق پرست ایم پی اے جمال احمد اور ڈاکٹر باسط کا کہ انہوں نے شرکت کی۔

اس ٹورنامنٹ میں ایم پی اے جمال احمد نے تمام کرکٹ ٹیموں سے خطاب کیا۔ انہوں نے اپنا قیمتی وقت نکال کر ٹورنامنٹ کے سرپرست اور کھلاڑیوں کو کھیلوں کے انعقاد سے حاصل ہیلتھ کے فواعد سے اگاہی دی. ٹورنامنٹ سے نوجوانوں میں انٹرٹینمنٹ کے ساتھ ساتھ باہمی یکجہتی اور تعلیم پر توجہ دینے پر زور دیا.

فاؤنڈیشن کے جنرل سیکرٹری محمد شفیع, نائب صدر شاہد، ٹورنامنٹ کے انچارج زاہد، عارف، وسیم اور ممبران نے مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا۔

Comments
Loading...