ایم پی اے ریحان اکرم کا نظام ماڈل اسکول کا دورہ
نظام ماڈل اسکول کے دورے پر اسکول کی حالت دیکھی اور تشویش کا اظہار کیا ہے ۔
ایم پی اے ریحان اکرم کا نظام ماڈل اسکول کا دورہ
تفصیلات کے مطابق حق پرست ركن سندھ اسمبلی ریحان اکرم نے نظام ماڈل اسکول سیکٹر 5سی2 نارتھ کراچی کا دورہ کیا۔ ہیڈ ماسٹر احمر صاحب سے ملاقات کی ۔ وزیر تعلیم کی جانب سے یہ اسکول ریحان اکرم کو د ینے کا نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے ۔ نظام ماڈل اسکول کے دورے پر اسکول کی حالت دیکھی اور تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ اس اسکول میں کمرے کی کمی ہے ، بچوں کے بیٹھنے کے لیے کرسی تک نہیں ہیں ۔ بچے زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں ۔
اسکول کی عمارت بھی خستہ حال ہے ۔ پانی کا ٹینک تک ٹھوٹ پھوٹ کا شکار ہے ۔جس کی وجہ سے واش روم تک بچے نہیں جا سکتے ہیں ۔ کھارے پانی کی وجہ سے جلد کی امراض تک پھیل رہے ہیں ۔ یہ حالت دیکھنے کے بعد ریحان اکرم کا وزیر تعلیم سے ملاقات کا اور یہ سارا مسئلہ ان کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ امید کی جارہی ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان ایم پی اے بہت جلد اسکول کے حوالے سے بڑی خوشخبری کا اعلان کریں گے۔