ایس ایس پی ضلع ساؤتھ کے احکامات پر غیراخلاقی سرگرمیوں اور غیر قانونی کاروبار کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن
مختلف علاقوں میں کامیاب چھاپے، 90 سے زائد ملزمان گرفتار، متعدد مقدمات درج
ایس ایس پی ضلع ساؤتھ کے احکامات پر غیراخلاقی سرگرمیوں اور غیر قانونی کاروبار کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن
کراچی : ایس ایس پی ضلع ساؤتھ کے احکامات پر غیراخلاقی سرگرمیوں اور غیر قانونی کاروبار کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن۔ مختلف علاقوں میں کامیاب چھاپے، 90 سے زائد ملزمان گرفتار، متعدد مقدمات درج۔
ایس ایس پی ساؤتھ کی خصوصی ہدایات پر غیر اخلاقی، فحش اور انسانی صحت کے لیے مضر سرگرمیوں کے خلاف پولیس نے بھرپور کارروائیاں کیں، جن کے دوران 90 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں مرد و خواتین شامل ہیں، اور ان کے خلاف مختلف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
کارروائیوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:۔
۔1. کلفٹن پولیس کی کارروائیاں کلفٹن پولیس نے بلاک 9، کلفٹن اور ڈی ایچ اے فیز 5 میں شیشہ کیفے اور فحاشی کے اڈوں پر تین علیحدہ کارروائیاں کیں۔ – پہلی کارروائی میں 18 ملزمان (مرد و خواتین) کو گرفتار کیا گیا۔ مقدمہ نمبر: 318/2025، دفعہ: 269/278 پی پی سی۔
دوسری کارروائی میں فحش حرکات میں ملوث 4 افراد کو گرفتار کیا گی۔ مقدمہ نمبر: 317/2025، دفعہ: 294/34 پی پی سی۔ تیسری کارروائی میں مزید 3 افراد کو ڈی ایچ اے فیز 5 میں فحاشی کے اڈے سے گرفتار کیا گیا۔- مقدمہ نمبر: 316/2025، دفعہ: 294/34 پی پی سی۔
۔2. گزری پولیس کی کارروائی
گزری پولیس نے خیابانِ جامی، فیز 8، ڈی ایچ اے میں بنگلہ نمبر 16-اے/2/2 کے قریب فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مار کر 10 افراد (5 مرد و 5 خواتین) کو گرفتار کیا۔ – مقدمہ نمبر: 283/2025، دفعہ: 294/34 پی پی سی
۔3. ساحل پولیس کی کارروائی
پولیس اسٹیشن ساحل نے خیابانِ اتحاد، فیز 8 میں بنگلہ نمبر 184، اسٹریٹ نمبر 37 پر فحاشی کے اڈے پر کارروائی کی، جہاں سے 7 افراد (4 مرد و 3 خواتین) گرفتار کیے گئے۔ – مقدمہ نمبر: 129/2025، دفعہ: 294/34 پی پی سی
۔4. ڈیفنس پولیس کی کارروائی
ڈیفنس پولیس نے فیز 2 ایکسٹینشن، ماموں کار واش کے قریب ایک خالی پلاٹ پر قائم فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مارا اور 5 ملزمان (3 مرد و 2 خواتین) کو گرفتار کیا۔ – مقدمہ نمبر: 405/2025، دفعہ: 371-اے/بی پی پی سی۔
۔5. درخشاں پولیس کی کارروائیاں
درخشاں پولیس نے **بخاری اور نشاط کمرشل** کے علاقوں میں فحاشی کے اڈوں پر دو کامیاب چھاپے مارے۔ – بخاری دوستی ہوٹل کے قریب واقع فحاشی کے اڈے سے 33 افراد (15 خواتین و 18 مرد) گرفتار کیے گئے۔ – نشاط کمرشل میں واقع “بلیک سیزر سیلون اینڈ اسپاء” سے 8 مزید ملزمان (4 مرد و 4 خواتین) کو حراست میں لیا گیا۔ – تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
۔6. بوٹ بیسن پولیس کی کارروائیاں
بوٹ بیسن پولیس نے شیشہ کیفے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے درج ذیل کیفیز پر چھاپے مارے۔
-کیفے (کیفے سوہو) سے دو ملزمان۔ – کیفے ( کیفے کاکا ویلا) سے 4 ملزمان۔ -کیفے ( کیفے کف) سے ایک ملزم. -کیفے ( کیفے کوکوآ) سے ایک ملزم۔
تمام 8 افراد کو ممنوعہ اشیاء کے استعمال پر گرفتار کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
ایس ایس پی ضلع ساؤتھ نے ان کارروائیوں کی نگرانی کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہر میں فحاشی، منشیات، اور انسانی صحت کو نقصان پہنچانے والی کسی بھی سرگرمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ تمام کارروائیاں قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے انجام دی گئیں، اور گرفتار شدگان کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری ہے۔