گٹکا/ماوا کی ترسیل میں ملوث 8 ملزمان گرفتار۔
ضلع کیماڑی تھانہ اتحاد ٹاؤن پولیس کی تین مختلف مقامات پر کارروائیاں۔
گٹکا/ماوا کی ترسیل میں ملوث 8 ملزمان گرفتار۔
کراچی : ضلع کیماڑی تھانہ اتحاد ٹاؤن پولیس کی تین مختلف مقامات پر کارروائیاں۔ گٹکا/ماوا کی ترسیل میں ملوث 8 ملزمان گرفتار۔
پہلی کارروائی
مین روڈ مبارک مسجد اتحاد ٹاؤن کے پاس دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کی شناخت ظفر اقبال اور فضل الرحمان کے ناموں سے ہوئی۔ بوقتِ گرفتاری ملزمان کے قبضے سے 70 عدد پڑیاں مضر صحت گٹکا/ماوا اور موبائل فونز برآمد۔
دوسری کارروائی
پولیس نے مین روڈ ابو حریرہ مدرسہ اتحاد ٹاؤن سے دورانِ گشت تین ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان کی شناخت (1) لطیف (2) جنت گل (3) بہرام کے ناموں سے ہوئی۔ بوقتِ گرفتاری ملزمان کے قبضے سے 105 عدد پڑیاں مضر صحت گٹکا/ماوا اور موبائل فونز برآمد۔
تیسری کارروائی
دورانِ گشت پولیس نے خیبر چوک اتحاد ٹاؤن سے تین ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان کی شناخت (1) غلام حسین (2) خان ولی (3) عطا اللہ کے ناموں سے ہوئی۔ بوقتِ گرفتاری ملزمان کے قبضے سے 100 عدد پڑیاں مضر صحت گٹکا/ماوا اور موبائل فونز برآمد۔
گرفتار ملزمان کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔ ملزمان کو ایس ایچ او تھانہ اتحاد ٹاؤن انسپکٹر راؤ شبیر کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔