Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

کراچی میں پانی کی کمی نہیں ہے لیکن واٹر بورڈ کا ادارہ پانی کی تقسیم کا نظام بہتر بنانے میں ناکام ہے۔محمد یوسف

تمام یونین کونسل میں مرحلہ وار ترقیاتی کاموں کے ساتھ عوام کے درینہ مسائل کو حل کیا جارہا ہے۔محمد یوسف

0

کراچی میں پانی کی کمی نہیں ہے لیکن واٹر بورڈ کا ادارہ پانی کی تقسیم کا نظام بہتر بنانے میں ناکام ہے۔محمد یوسف

کراچی: چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کا احسن اقدام۔نیو کراچی ٹاؤن سیکٹر 11-ڈی یونین کونسل نمبر گیارہ میں کھلی کچہری کا انعقاد۔چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف اور ان کی ٹیم اہلیان نیو کراچی ٹاؤن کو سہولیات کی فراہمی اُن کی دہلیز پر پہنچانے کے کئے کوشاں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے یونین کونسل نمبر گیارہ سیکٹر 11-ڈی ابوزر غفاری کالونی میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب۔اس موقع پر یونین کونسل نمبر گیارہ کے چیئرمین غضنفرعلی،یوسی پینل کے اراکین،وارڈ کونسلر اور علاقہ معززین کی بڑی تعداد موجود تھی۔معززین الیون ڈی نے چیئرمین محمد یوسف کو علاقے کے مسائل سے آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے علاقے میں پینے کے پانی کی گزشتہ پندرہ سال سے شدید قلت ہے جس کی وجہ سے پانی خرید کر گزارا کیا جارہا ہے اور ٹینکر مافیا کی چاندی ہوگئی ہے جبکہ دوسرا مسئلہ سیوریج کا ہے۔

اس علاقے میں سیوریج کا نظام تباہ حالی کا شکار ہے اور ان بوسید اور خستہ حال سیوریج لائنوں کی وجہ سے علاقے میں گندہ پانی جگہ جگہ جمع ہوجاتا ہے۔چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں عوام کی تعداد دیکھ کر جن میں مائیں بہنیں،بزرگوں کی بڑی تعدادکی موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ یہاں پانی کی شدید ترین قلت ہے اور ان کے اس درد کو محسوس کرتے ہوئے مجھے افسوس سے کہنا پڑھ رہا ہے کہ موجودہ بلدیاتی نظام میں یوسی چیئرمین اور اُن کی ٹیم کو پینے کے پانی، سیوریج اور کچرے اُٹھانے کے اختیارات ہی نہیں ہیں حکومت سندھ نے یہ اختیار واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور سندھ سالٹ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو دیا ہے۔

جس کی وجہ سے منتخب بلدیاتی نمائندے محتاج ہوگئے ہیں اورجن اداروں کو اختیار دیا ہے وہ اپنی ذمہ داری کو پورا نہیں کررہے ہیں۔چیئرمین محمد یوسف نے کہا کہ نیو کراچی میں سیوریج لائن اور پینے کے پانی کی تبدیلی یامرمت کے حوالے سے جوبھی کام ہورہا ہے وہ نیو کراچی ٹاؤن اپنے فنڈ سے کروارہا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے یونین کونسل گیارہ ابوزر غفاری کالونی سیکٹر 11-ڈی کے پانی کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سے صرف اجازت مانگی ہے اجازت ملتے ہی 12” انچ قطر کی لائن مین لائن سے جوڑ دی جائے گی جس سے سیکٹر 11-ڈی ابوزر غفاری کالونی میں پینے کے پانی کا مسئلہ حل ہوجائے گا اور ہر گھر میں پانی کی فراہمی ممکن ہوگی۔

اگر واٹر بورڈ نے تاخیری حربہ استعمال کیا تو ہم عوم کے ساتھ مل کر یہ لائن خود ڈالیں گے اور یہ کام ایک سے ڈیڑھ ماہ میں ہر صورت مکمل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں پانی کی کمی نہیں ہے لیکن واٹراینڈ سیوریج بورڈ کا ادارہ پانی کی تقسیم کا نظام بہتر بنانے میں ناکام ہے جس کی وجہ سے کراچی کے بیشتر علاقوں میں پانی کی قلت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن کی ہر یونین کونسل میں مرحلہ وار ترقیاتی کاموں کے ساتھ عوام کے درینہ مسائل کو حل کیا جارہا ہے۔

Comments
Loading...