Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

شادمان فیملی پارک میں جماعت اسلامی کی جانب سے شجر کاری مہم تیزی کے ساتھ جاری

شادمان ٹاون فیلمی پارک میں جماعت اسلامی کے ساتھ ساتھ یوسی 2 کی طرف سے بھی شجر کاری مہم میں حصہ لیا گیا۔

0

شادمان فیملی پارک میں جماعت اسلامی کی جانب سے شجر کاری مہم تیزی کے ساتھ جاری

کراچی : شادمان ٹاون فیملی پارک میں جماعت اسلامی اور نارتھ ناظم آباد یوسی 2 کے تحت شجر کاری مہم کا دوسرا دور مکمل کرلیا گیا۔ اس دوران شادمان فیملی پارک میں تقریبا 100 سے زیادہ پودے لگائے گئے ہیں۔ اس موقع پر پودے لگانے کے لئے آئے ہوئے لوگوں کا لیبر کونسلر تنویر احمد نے خیر مقدم کیا۔

انہوں نے لوگوں کے لئے ناموں کی چٹ بھی تیار کررکھی تھی۔ تاکہ جو شخص پودا لگائے اس پر اس کے نام کی ایک چٹ بھی لگادی جائے۔

شادمان مسجد کمیٹی اور شادمان پارک کمیٹی کے ارکان اور شادمان پارک میں موجود دیگر معززین نے آج بعد نماز فجر یو نین کونسل نمبر 2 ناظم آباد کے تحت جاری شجر کاری مہم میں حصہ لیا اور پودے لگائے اللّٰہ تعالیٰ ان کی کاوشوں کو قبول فرماۓ۔

شجر کاری مہم میں جماعت اسلامی کے جناب منظر عالم صاحب اور شادمان مسجد کے امام صاحب نے خصوصی شرکت کی۔ پودے لگانے کے بعد دعا بھی کی گئی۔

Comments
Loading...