بلاول بھٹو صاحب سن لیں! کراچی کوقبضہ مینڈیٹ کسی صورت منظور نہیں۔ حافظ نعیم الرحمن
پندرہ سال میں کراچی کو تباہ کردیا، قبضے ہورہے ہیں، کراچی کے نوجوانوں سے روزگار چھین لیا، تعلیم، صحت، کھیل کے میدان سب برباد کردیے۔ اب کون سی کارکردگی باقی رہ گئی ہے؟
بلاول بھٹو صاحب سن لیں! کراچی کوقبضہ مینڈیٹ کسی صورت منظور نہیں۔ حافظ نعیم الرحمن
کراچی : حافظ نعیم الرحمن (امیرجماعت اسلامی کراچی) نے کہا کہ پندرہ سال میں کراچی کو تباہ کردیا، قبضے ہورہے ہیں، کراچی کے نوجوانوں سے روزگار چھین لیا، تعلیم، صحت، کھیل کے میدان سب برباد کردیے۔ اب کون سی کارکردگی باقی رہ گئی ہے؟ بلاول بھٹو صاحب ! سن لیں! کراچی کوقبضہ مینڈیٹ کسی صورت منظور نہیں!۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی پی اور ای سی پی ان دونوں نے ایلائینس کیا اور ہمارا بھی اتحاد ہوا۔ ہمارے نمبر 193 ہوگئے اور ان کے نمبر 173 ہوگئے۔ اب الیکشن ایک رسمی کاروائی تھی۔ کیونکہ نمبرز آچکے ہیں اور یہ جو بار بار بات کی ہے وزراہ نے کہ ہمیں حق حاصل ہے کہ ہم پی ٹی آئی کے لوگوں سے رابطہ کریں۔ یہ بات آپ کو پتہ ہے کہ الیکشن کے بعد سے انہوں نے کہنا شروع کردیا تھا کہ پی ٹی آئی کے کچھ لوگ نہیں آئیں گے۔ یہ بات سب کو پتہ ہے کہ ایک گمنام مقام پر بہت سارے لوگوں کو رکھا گیا۔ ہم کورٹ میں بھی جائیں گے اور مطالبہ کریں گے کہ اس پر جے آئی ٹی بنائی جائے۔ اس جے آئی ٹی میں تمام حساس اداروں کو شامل کریں۔
انہوں نے کہا کہ 9 جون کا انہوں نے نومینیشن تہہ کیا مئیر کا۔ اس لئے کہ 8 جون کو مرتضیٰ وہاب کے ایڈمنسٹریٹر شپ کے مہینے مکمل ہورہے تھے۔ اس خاص احتمام سے پی پی پی اور ای سی پی مک کر یہ کام کررہے تھے۔ الیکشن کمیشن کراچی میں مکمل طور پر فیل ہوگیا ہے فئیر الیکشن کرانے میں۔ یہ پاکستان کا اتنا بڑا الیکشن کیسے کرائے گا؟ کیا مکمکا کریں گے پارٹیوں سے۔ یہ تو ٹریلر تھا فلم تو ابھی چلنی ہے۔ جو مئیر کے ایک ہاوس کا الیکشن جعلی کراتے ہیں وہ پاکستان کا الیکشن کیا کرائیں گے؟
انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کوئی بھی کام روکنے نہیں دیں گے اور اگر پیپلز پارٹی میں اس میں کوئی مداخلت کی تو سن لیں اس کا ردعمل بہت شدید ہوگا۔ امیر جماعت اسلامی نے ایک اعلان کیا ہے کہ 23 جون کو اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے سامنے ایک بہت بڑا احتجاج ہوگا اور یہ بات ہم پوچھیں گے الیکشن کمیشن سے کہ اس نے کیا الیکشن کرایا ہے۔ اس کو کلعدم کرکے، انسانوں کو پیش کرو اور پھر سے کراو۔ ہم اس جعلی مینڈیٹ کو قبول نہیں کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وڈیرہ شاہی مائنڈ سیٹ کے خلاف مزاحمت جاری رہے گی۔ الیکشن کمیشن ہم آرہے ہیں اپنا حق لینے۔ کراچی میئر الیکشن میں منتخب نمائندوں کے اغواء اور دھاندلی کے خلاف
احتجاج ہوگا۔ 23 جون بروز جمعۃ المبارک، دفتر الیکشن کمیشن اسلام آباد میں۔