Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

پولیس کا رات گئے ایسٹ کے مختلف علاقوں میں کومبنگ، سرچ آپریشن

بائیومیٹرک تلاش ڈیوائسز کی مدد سے متعدد مشتبہ افراد کی ویریفکیشن/تصدیق بھی کی گئی۔

0

کراچی : ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کا رات گئے ایسٹ کے مختلف علاقوں میں کومبنگ/سرچ آپریشن۔ ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کی جانب سے رات گئے مختلف علاقوں میں کومبنگ/سرچ آپریشن ایس ایس پی ایسٹ زبیر نزیر شیخ کی ہدایات پر کیا گیا۔

کومبنگ/سرچ آپریشن تین ٹیموں پر مشتمل تھا، جس کی نگرانی متعلقہ سب ڈویژنل پولیس افسران (ایس ڈی پی اوز) کر رہے تھے۔ سرچ آپریشن تھانہ گلشنِ اقبال، جمشید کوارٹرز اور سہراب گوٹھ کے علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کیا گیا۔

کومبنگ/سرچ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کر کے گھروں، دکانوں اور ہوٹلوں کی تلاشی لی گئی۔ بائیومیٹرک تلاش ڈیوائسز کی مدد سے متعدد مشتبہ افراد کی ویریفکیشن/تصدیق بھی کی گئی۔

کومبنگ/سرچ آپریشن میں متعلقہ ایس ایچ اوز، افسران و جوان، انٹیلیجنس اسٹاف، تلاش ڈیوائس آپریٹرز اور لیڈیز اسٹاف نے اپنے فرائض سرانجام دیے۔

Comments
Loading...