Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

سینٹرل نیو کراچی انڈسٹریل ایریا اور حیدری مارکیٹ کی حدود میں پولیس کا کامبنگ سرچ آپریشن۔

پولیس نے چند مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا ہے جن سے انٹیروگیشن جاری ہے۔

0

سینٹرل نیو کراچی انڈسٹریل ایریا اور حیدری مارکیٹ کی حدود میں پولیس کا کامبنگ سرچ آپریشن۔

کراچی : سینٹرل نیو کراچی انڈسٹریل ایریا اور حیدری مارکیٹ کی حدود میں پولیس کا کامبنگ سرچ آپریشن۔ آپریشن نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کی حدود خمیسو گوٹھ اور اطراف میں اور حیدری مارکیٹ کی حدود کوثر نیازی کالونی میں کیا گیا۔ آپریشن ایس ڈی پی او نیو کراچی اور ایس ڈی پی او نارتھ ناظم آباد کی نگرانی میں متعلقہ ایس ایچ اوز نے ہمراہ اسٹاف، پولیس موبائل اور لیڈی سرچر کیا۔

آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی سمیت ہوٹلوں، ریسٹورنٹ اور دیگر مقامات پر مشتبہ افراد کو تلاش ڈیوائس سواس ڈیوائس کی مدد سے چیک کیا گیا۔ پولیس نے چند مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا ہے جن سے انٹیروگیشن جاری ہے۔

Comments
Loading...