Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

گورنمنٹ ڈگری کالج سیکٹر 5ایل، کے پرنسپل کی شکایات پر چیرمین نیو کراچی ٹاون محمد یوسف کا فوری اقدام

طالب علموں کوبہتر سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ محمد یوسف چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن

0

فاسٹ ٹریک پر کالج کے سامنے پولیا کی تعمیر مکمل کروادی طلبہ کو درپیش مشکلات کا خاتمہ

کراچی : چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے گورنمنٹ ڈگری کالج سیکٹر 5L کے پرنسپل کی شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے کالج کے مرکزی گیٹ کے سامنے ٹوٹی ہوئی پلیا کی ازسرِ نو تعمیر مکمل کروا دی، جس کا باقاعدہ افتتاح بھی کر دیا گیا۔ اس اقدام سے طلبہ کو کالج آنے جانے میں درپیش شدید مشکلات کا خاتمہ ہو چکا ہے ۔

اس موقع پر چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کے ہمراہ وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر، کالج کے پرنسپل اور ٹاؤن افسران مشتاق خان، فیصل صغیر اور خالد حسین بھی موجود تھے۔

چیئرمین محمد یوسف نے کہا کہ ایک ماہ قبل کالج کے پرنسپل نے انہیں پلیا کی خستہ حالی سے آگاہ کیا تھا۔ یہ پلیا گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سیکٹر 5ایل کے بالکل گیٹ کے سامنے واقع تھی جبکہ ساتھ ہی نالہ بھی گزرتا ہے، جس کے باعث طلبہ کو آمد و رفت میں شدید دشواری کا سامنا تھا۔ حال ہی میں ایک ڈمپر کے گزرنے سے پلیا مزید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی تھی، جس کے بعد تعمیراتی کام کو فاسٹ ٹریک بنیادوں پر مکمل کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ٹینڈر اور دیگر کاغذی کارروائی انتہائی تیزی سے نمٹائی گئی تاکہ بروقت تعمیر ممکن ہو سکے۔چیئرمین محمد یوسف نے کہا کہ کالج کے طلبہ ہمارے بچے ہیں اور پاکستانی قوم کا مستقبل ہیں انہیں بہتر سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس موقع پر گورنمنٹ ڈگری کالج سیکٹر 5ایل کے پرنسپل نے چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بروقت کارروائی کے ذریعے پلیا کی تعمیر ایک بہترین اقدام ہے، جس سے نہ صرف کالج کے طلبہ بلکہ علاقے کے رہائشیوں کو بھی سہولت حاصل ہوئی ہے۔پرنسپل نے چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن سے مطالبہ کیا کہ کالج کے گیٹ کے ساتھ سروس روڈ کی تعمیر کو بھی ممکن بنایا جائے تاکہ طلبہ اور اساتذہ کو مزید سہولت فراہم کی جا سکے۔

Comments
Loading...